عدلیہ اور میڈیا تو آزاد ہیں لیکن آزاد الیکشن کمیشن نہیں،چیئر مین تحریک انصاف
دھاندلی کی پیداوار ملک میں کرپشن کا خاتمہ اورانقلاب نہیں لا سکتے ،میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(قدرت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ اور میڈیا تو آزاد ہیں لیکن آزاد الیکشن کمیشن نہیں ہے۔ صاف اور شفاف الیکشن کے بغیر حقیقی جمہوریت ممکن نہیں ہے۔ اسلام آباد میں الیکشن کمشنر کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کرکے ایوان میں آنے والے ملک سے کرپشن ختم کر سکتے ہیں اور نہ ہی انقلاب لا سکتے ہیں۔ دو نمبر الیکشن کے ذریعے آنے والے بڑی رکاوٹ ہیں۔ الیکشن میں دھاندلی کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔ ہماری درخواست ہے کہ صرف 4 حلقوں کی تصدیق کروائی جائے۔ کرپشن میں ملوث پریزائیڈنگ افسروں کو جیلوں میں ڈالا جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک اں صاف کے فاورڈ بلاک سے ملاقات کرونگا۔ ملاقات میں ناراض اراکین کے موقف سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ وزارتیں لینے کیلئے کوئی مجھے بلیک میل نہیں کر سکتا۔ \’\'ضرورت پڑی خیبر پختونخوا اسمبلی توڑ کر دوبارہ انتخابات کروائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر سے ملاقات بہت اچھی رہی۔ الیکٹرانک اور بائیو میٹرک سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ خیبر پختونخوا حکومت 30 اپریل کو بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے۔ -

0 comments:
Post a Comment